(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست میں عالمی وباء تشویشناک حد تک پھیل گئی ہے جس پر قابو پانے کیلئے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 200 سے زائدنئے کورونا وائرس کے کیسزرجسٹرڈ ہوئے ہیں جس کے بعد صہیونی ریاست میں 31،186 ہوگئی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کے معروف انگریزی اخبار "ہاریتز "نےاپنی رپورٹ میں اسرائیل کی سلامتی کونسل کے حکام کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ حکام نے خبردار کرتےہوئےکہا ہےکہ قدامت پسند صہیونیوں کی جانب سے اجتماعی طور پر مذہبی رسومات کی ادائیگی اور حکومتی ہدایات کو نظر انداز کرنے کے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں ۔
حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ قدامت پسند صہیونیوں کی وجہ سے اسرائیل میں کورونا وائرس کے مرض تیزی سے پھیل رہا ہے ۔