(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے صیہونیوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ متاثرین میں 142 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
اسرائیلی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعداد وشمار کے مطابق صہیونی ریاست میں کورونا وائرس کے نتیجے میں
گزشتہ روز مزید10 غیر قانونی آبادکار ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجوعی تعداد 181 ہو گئی ہےجبکہ متاثرین کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرگئی ہےجس میں 142 کی حالت تشویشناک ہے۔
صہیونی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اتوار سے ایک روز قبل کورونا وائرس کے باعث 12 صہیونی ہلاک ہوگئے تھے۔عبرانی نیوز ویب پورٹل ‘واللا’ کے مطابق حالیہ گذشتہ روز کرونا کے مزید مریض سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 18 ہزار 883 ہوگئی ہے۔