(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کیلئے امن عمل کے مندوب نے اسرائیل اور فلسطین میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر دونوں ممالک کو اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل پر اپنے شہریوں کے تحفظ کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کے امن عمل کے مندوب نیکولائی مالدینوف نے صہیونی ریاست اسرائیل اور مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سےدونوں ممالک کو اقوام متحدہ کے ساتھ مل کرکام کرنے کی پیش کش کی ہے۔
انھوں نے عالمی وباء کے دوران اسرائیل کو سیاسی محاذ آرائی سے خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ دونوں ممالک ہی مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں جبکہ مقبوضہ فلسطین کی صورتحال زیادہ خطرناک ہے۔