(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) لبنان کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری، توسیع پسندی اور فلسطینی علاقوں پر ناجائز تسلط صہیونی ریاست کی عالمی معاہدوں سے بغاوت کا کھلا ثبوت ہے۔
لبنان کے شہربیروت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لبنانی صدر العماد میشل عون نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک نسل پرست غیرقانونی ریاست ہے ‘اسرائیل بین الاقوامی معاہدوں اور عالمی قوانین کی پامالی کا مرتکب ہو کر نیا اسٹیٹس کو مسلط کرنے کی سازش کر رہا ہے۔
لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ بیت المقدس تمام آسمانی مذاہب کا مرکز ہے، اسے اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینا بین الاقوامی قوانین کو پامال کرنا اور بین الاقوامی معاہدون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری، توسیع پسندی اور فلسطینی علاقوں پر ناجائز تسلط صہیونی ریاست کی عالمی معاہدوں سے بغاوت کا کھلا ثبوت ہے اسرائیلی ریاست نے عرب علاقوں پر ناجائز قبضے اور توسیع پسندی کے منصوبوں کو نام نہاد انتخابی نعروں اور انتخابات جیتنے کا ایک وسیلہ بنا رکھا ہے۔