(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج نے لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے کسی بھی ممکناء حملے کے خدشے کے پیش نظر لبنان کے سرحدی علاقوں میں اپنی فوجی نقل و حرکت کو روک دیا ہے تاہم سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی اب بھی ہائی الرٹ ہے۔
لبنان اور صیہونی ریاست کے درمیان سرحدی کشیدگی کی اطلاعات اور کچھ دن قبل صیہونی ریاست کے معروف اخبار "اسرائیل ٹوڈے”میں صیہونی فوج کی شمالی کمانڈ کے ایک جنرل اپنے انٹر ویو میں خفیہ اطلاعات کی بنا پر لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے حملے کے خدشے کا اظہا رکرتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل قریب میں لبنانی حزب اللہ اسرائیل پر حملہ کرسکتی ہے جو غیر معمولی اور خطرناک ہوسکتا ہے ، اخبار نے اس افسر کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ شمالی سرحد پرحزب اللہ کے ساتھ کئی روز تک لڑائی جاری رہ سکتی ہے، تاہم حزب اللہ نےدھمکی دی تھی کہ اگر اسرائیلی فوج کی طرف سے کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو حزب اللہ اس کا غیر مسبوق اور پوری شدت کے ساتھ جواب دے گی۔
کے بعد اسرائیلی حکومت نے لبنان کے ساتھ سرحدی باڑ کے قریب نقل و حرکت کو مکمل طورپر روک دی ہے، دونوں ممالک میں گذشتہ برس ستمبر سے کشیدگی ہے تاہم حالیہ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے حملے کے بیان کے پیش نظر اسرائیل نے سرحدی نقل و حرکت کو مکمل طورپر روک دیا ہے ۔