(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اردن کا کہنا ہے کہ قابض ریاست کے کی حیثیت سے فلسطینیوں پر صیہونی رآباد کاروں کی اشتعال انگیزکارروائیوں کی ذمہ داری اسرائیل پر عاید ہوتی ہے۔
اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیف اللہ الفائز نے مقبوضہ بیت المقدس میں غیر قانونی صیہونی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر حملوں اور مسجد اقصیٰ کی منظم بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ قابض ریاست کی حیثیت سے مشرقی بیت المقدس میں غیر قانونی صیہونی آباد کاروں کی تمام اشتعال انگیز کارروائیوں کی ذمہ داری براہ راست اسرائیل پر عائد ہوتی ہے، آبادکاروں کو فلسطینیوں پرحملوں اور مقدس مقامات تک رسائی کیلئے صیہونی ریاست کی اجازت اور سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے پرانے بیت المقدس میں اشتعال انگیز نعرے بازی ، نسل پرستانہ اور اشتعال انگیز حرکات ناقابل قبول ہیں، اسرائیل پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی پابندی کرتے ہوئے پرانے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی روز مرہ کی بنیاد پرہونے والی بے حرمتی کو روکے اور فلسطینیوں پرحملوں کا سلسلہ بند کرے۔
اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ القدس میں ماہ صیام کے موقعے پرفلسطینی نمازیوں کے مسجد اقصٰی میں داخلے پرعاید کردہ پابندی ختم کرے اور القدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام یقینی بنائے۔انہوں نے عالمی برادری سے بھی اسرائیل پر دبائو ڈالنے اور حرم قدسی کی بے حرمتی روکنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔