(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے تفتیش کار نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے کسی بھی فلسطینی علاقے کو اپنی عمل داری میں کرنے کے خلاف فیصلہ کن تعزیراتی اقدامات کرنے پر غور کرے۔
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے خصوصی نمائندہ مائیکل لنک نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے کسی بھی یکطرفہ الحاق کی صورت میں جوابی اور فیصلہ کن تعزیراتی اقدامات کرنے چاہیئں ۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غرب اردن پر اس کی عمل داری فلسطین میں انسانی حقوق کی صورتحال اور لاکھوں فلسطینیوں کی روز مرہ زندگیوں میں نمایا طورپر تباہ کن اثرات مرتب کرے گی ۔