(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس پھیلاؤ میں تیزی سے ہونےوالے اضافے کو روکنے کیلئے انتظامیہ نے آج شام جمعرات آٹھ بجے سے اتوار کی صبح تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی محکمہ تعلقات عامہ اور اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین اتھارٹی کی پولیس کو حکومتی اقدامات پر عمل دارآمد کرانے کیلئے سخت احکامات دیئے گئے ہیں جس کے تحت صر کھانے پینے ، راشن اور فارمیسی کے سوا تمام دوکانیں اور بازار بند رگے جبکہ نقل حمل پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔