(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس سربراہ اور ترک صدر کے درمیان ہونے والی گفتگو میں ترک صدر نے بتایا کہ آئندہ ہفتے غزہ سمیت مقبوضہ فلسطین کیلئے طبی امداد کی بڑی کھیپ فراہم کی جائے گی۔
اسلامی مزاحتمی تحریک حماس کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ہونےو الی گفتگو میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے آئندہ ہفتے طبی امداد کی بڑی امدادی کھیپ فراہم کرنے کی اطلاع دی ہے
طبی امداد مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ سمیت غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کے علاقوں کیلئے فراہم کی جائے گی جس میں ٹیسٹنگ کٹس سمیت حفاظتی لباس اور ادویات شامل ہیں
دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکی آئے فلسطینیوں کی بہ حفاظت واپسی کے انتظامات کیے جائیں گے۔
حماس رہ نما نے استنبول میں یورپ کا سب سے بڑا اسپتال قائم کرنے پربھی ترک صدر کومبارک باد پیش کی۔