(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)غزہ کی وزارت صحت نے آج غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے غزہ پر جرائم کی تازہ تفصیلات جاری کی ہیں، غاصب صیہونی دشمن کی جانب سے سات اکتوبر 2023 سے غزہ پر نسل کشی کی کارروائیوں میں شہید ہونے والوں فلسطینیوں کی تعداد 50,000 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 113,274 ہو چکی ہے۔
وزارت نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ 18 مارچ 2025 سے اب تک محص پانچ روز کے دوران صیہونی دشمن خواتین اور بچوں سمیت 673 مزید فلسطینوں کو شہید کیا جبکہ زخمیوں کی تعداد 1,233 تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے علاوہ، 233 شہداء کا اضافہ کیا گیا ہے جو کمیٹی کی جانب سے تصدیق شدہ ہیں اور جن کے بارے میں تمام تفصیلات مکمل کی گئی ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے اس وحشیانہ حملے کی شدت اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری طور پر مداخلت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید فلسطینی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔