• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر صیہونی دہشتگردی: 48 گھنٹوں میں مزید 92 فلسطینی شہید

7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی دہشتگردی کے نتیجے میں اب تک شہداء کی تعداد 51,157 ہو چکی ہے، جب کہ 116,724 افراد زخمی ہوئے

اتوار 20-04-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر صیہونی دہشتگردی: 48 گھنٹوں میں مزید 92 فلسطینی شہید
0
SHARES
9
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے محصور شہر پر قتل عام کے حوالے سے تازہ تفصیلات  جاری کی ہیں جس کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غاصب فورسز نے خواتین اور بچوں سمیت مزید 92 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 219 کو زخمی کردیا ہے، جنہیں تباہ شدہ مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

وزارت صحت نے ایک پریس بیان میں بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں اب تک شہداء کی تعداد 51,157 ہو چکی ہے، جب کہ 116,724 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت کے مطابق 18 مارچ 2024 سے لے کر اب تک کے عرصے میں 1,783 شہری شہید اور 4,683 زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ درجنوں شہداء اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا سڑکوں پر پڑے ہیں، تاہم شدید بمباری، محدود وسائل، اور انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹوں کے باعث ایمبولینس سروسز اور امدادی ٹیمیں ان تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور فوری طور پر غزہ میں فائر بندی اور انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنائے۔

Tags: اسرائیلیشہداشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.