• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر صیہونی دہشتگردی جاری: 24 گھنٹوں میں مزید 147 فلسطینی شہید و زخمی

7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اس جارحانہ جنگ میں اب تک شہداء کی تعداد 52,810 ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 119,473 تک پہنچ گئی ہے

ہفتہ 10-05-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر صیہونی دہشتگردی جاری: 24 گھنٹوں میں مزید 147 فلسطینی شہید و زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے جاری بربریت اور نسل کشی کی جنگ میں مزید 23 فلسطینی شہید جبکہ 124 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ہفتے کو جاری کیے گئے روزمرہ اعلامیے کا حصہ ہیں، جو جاری انسانی بحران کی شدت کی عکاسی کرتے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اس جارحانہ جنگ میں اب تک شہداء کی تعداد 52,810 ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 119,473 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ خونی مہم اپنے تازہ ترین مرحلے میں 18 مارچ 2024 کو داخل ہوئی، جب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اُس جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سے دستبرداری اختیار کر لی جو 19 جنوری 2025 سے نافذ العمل تھا۔ اس معاہدے کی ضمانت مصر، قطر اور امریکہ نے دی تھی، جبکہ حماس نے اس پر مکمل عمل درآمد کیا۔

وزارت صحت نے انتباہ دیا ہے کہ اب بھی کئی شہداء اور زخمی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں یا ان علاقوں میں پڑے ہیں جہاں امدادی ٹیموں اور ایمبولینسوں کی رسائی ناممکن ہے، جس کے باعث اصل تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

18 مارچ سے اب تک، غیر قانونی صیہونی ریاست کی جانب سے کی گئی بمباری، توپ خانے سے حملوں اور فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 2,701 فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 7,432 زخمی ہوئے ہیں۔ یوں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران صیہونی جارحیت کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 172,283 ہو چکی ہے۔

غزہ کے عوام، جو پہلے ہی پانی، خوراک، ادویات اور پناہ جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، اب شدید بمباری، قحط، بیماری اور عالمی برادری کی بے حسی جیسے کربناک حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

غزہ شہر کے جنوبی علاقے الصابرہ میں غیر قانونی صیہونی ریاست کے جنگی طیاروں نے بے گھر افراد کے خیمے پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسی طرح رفح میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کی گئی، جبکہ شجاعیہ، زیتون اور طفح جیسے گنجان آباد علاقوں میں توپ خانے سے حملے کیے گئے، جن میں متعدد شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Tags: اسرائیلیشہداشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.