(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ غزہ میں 583 ویں دن بھی جاری ہے، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 71 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اب تک مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 52,908 اور زخمیوں کی تعداد 119,721 ہو چکی ہے۔
اقوامِ متحدہ کی ریلیف ایجنسی (UNRWA) کے مطابق، اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے غزہ کی 90 فیصد آبادی نقل مکانی پر مجبور ہو چکی ہے۔ متعدد خاندانوں کو دس سے زائد بار اپنے گھر چھوڑنے پڑے۔
2 مارچ سے غزہ میں تجارتی اور امدادی سامان کی فراہمی معطل ہے۔ اسرائیلی ناکہ بندی نے علاقے کو قحط اور پیاس کی شدید لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اقوام متحدہ نے بارہا خبردار کیا ہے کہ امدادی راستوں کی بندش نے انسانی بحران کو انتہا تک پہنچا دیا ہے، مگر صیہونی ریاست کی ہٹ دھرمی جاری ہے۔