• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کا حزب اللہ کے اہم کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ، علی کرکی محفوظ ہیں: حزب اللہ

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شہید والوں لبنانی شہریوں کی تعداد 492 ہو گئی اور 1,645 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

منگل 24-09-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
صیہونی فوج کا حزب اللہ کے اہم کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ، علی کرکی محفوظ ہیں: حزب اللہ
0
SHARES
7
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) 30 جولائی کو فواد شکر کی شہادت کے بعد علی کرکی کو ان کے جگہ جنوبی محاذ کا کمانڈر تعینات کیا گیا تھا۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف اخبار ہارٹز میں صیہونی فوج کی جانب سے لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ پر حملے کے حوالے سے بیان شائع ہوا، بیان میں غاصب صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے لبنان کے شہر بیروت میں ایک ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں حزب اللہ کے انتہائی سینئر کمانڈر علی کرکی کو نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا گیا۔

صیہونی فوج کے بیان پر حزب اللہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ علی کرکی کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ بالکل ٹھیک اور مکمل صحت مند ہیں سعت محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں۔

صیہونی ریاست کے اخبار کا کہنا ہے کہ جنوبی محاذ کے کمانڈر اور حزب اللہ کے تیسرے بڑے رہنما علی کرکی کو حزب اللہ کے اہم کمانڈر فواد شکر کی 30 جولائی کو ہونے والی ایئر اسٹرایک  میں شہادت کے بعد ان کی جگہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ علی کرکی حزب اللہ کے انتہائی اہم شخصیات میں سے ایک ہیں جن کو فواد شکر اور ابراہیم عقیل کے بعد عسکری طور پر حزب اللہ تیسرا بڑا اور اہم رہنما سمجھا جاتا ہے اسرائیل نے انھیں شہید کرنے کیلئے رواں سال فروری میں لبنان کے شہر النبطیہ  میں ایک کار کو بم سے اڑا دیا تھا تاہم وہ اس گاڑی میں موجود نہیں  تھے۔

یاد رہے کہ غزہ پر صیہونی ریاستی دہشتگردی کے جواب میں حزب اللہ نے صیہونی ریاست پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ شروع ہوگئی ہے اور پیر کی صبح سے جنوبی اور مشرقی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شہید والوں لبنانی شہریوں کی تعداد 492 ہو گئی اور 1,645 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

Tags: اسرائیلیبیروتحزب اللہصیہونیعلی کرکیغزہفلسطینیلبنان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.