• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 25 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقبوضہ بیت المقدس: قابض فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی جبکہ سکیورٹی صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔

بدھ 25-03-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
مقبوضہ بیت المقدس: قابض فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) بدھ کی علی الصبح مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں واقع جبل مکبر میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہو گیا ہے۔

القدس گورنری نے اطلاع دی ہے کہ 21 سالہ نوجوان قاسم امجد ابو العمل شقیرات اس وقت شہید ہوئے جب قابض فوج نے جبل مکبر میں گرفتاری کی کوشش کے دوران ان پر گولیاں چلائیں۔

گذشتہ رات مقبوضہ القدس کے شمال مغرب میں واقع بدو، بیت اجزا اور بیت دقو بستیوں پر حملے کے دوران قابض فوج کے تشدد سے نوجوان محمد یزید ریان زخمی ہو گئے۔

علاقے میں شدید جھڑپیں ہوئیں جن کے دوران قابض فوج نے نوجوانوں پر آنسو گیس کے گولے، صوتی بم اور گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جبکہ زخمی نوجوان کو ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے منتقل کیا گیا جس کے بعد صہیونی فوج بیت اکسہ چوکی کی طرف پیچھے ہٹ گئی۔

قابض اسرائیلی فوج کی بڑی نفری نے مقبوضہ القدس کے محلے سلوان اور قلندیا کیمپ پر بھی دھاوا بولا ہے۔

اسی طرح قابض فوج نے مقبوضہ القدس کے شمال مشرق میں واقع عناتا بستی پر دھاوا بولا اور گھروں و دکانوں کی وسیع پیمانے پر تلاشی لی جہاں انہوں نے 8 اکتوبر نامی ریسٹورنٹ کے مالک خالد ابراہیم کو اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے اور اس کا نام فوری طور پر تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔

فوج نے شہریوں محمد کامل الدبعی اور راغب حمدان کے گھروں پر بھی چھاپے مارے اور تلاشی لی تاہم اس کارروائی کے دوران کسی گرفتاری یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب قابض فوج نے سلوان بستی کے محلے بطن الہویٰ میں بصبوص خاندان کو زبردستی ان کے گھر سے بے دخل کر دیا اور زمین کی ملکیت کے بہانے مزید دو گھروں پر آباد کار تنظیموں کے حق میں قبضہ کر لیا۔

یہ مکانات مقدسی شہری رافت بصبوص اور ان کے والد کے ہیں جو ایک ایسی رہائشی عمارت کا حصہ ہیں جس میں خاندان کے چار گھر شامل ہیں آباد کاروں نے گذشتہ اتوار کو تالے بدل کر اور کھڑکیوں پر تاریں لگا کر دو گھروں پر قبضہ کیا تھا جس کے بعد آج بقیہ دو گھروں پر بھی قبضہ کر لیا گیا ہے واضح رہے کہ اس عمارت میں چار بھائی اور ان کے والد رہائش پذیر تھے۔

Tags: CasualtiesConflictisraeljerusalemMiddle EastpalestineSecurityshootingViolenceyouth
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.