( روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادادہ) یمنی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ سے وابستہ مسلح افواج نے جمعرات کو علی الصبح تل ابیب پر ایک بیلسٹک میزائل داغا، جس کے نتیجے میں اسرائیلی تنصیبات کو قابلِ ذکر نقصان پہنچا۔
قابض فوج نے دعویٰ کیا کہ اس کے فضائی دفاع نے یمن سے داغے گئے میزائل کو اسرائیلی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی روک لیا۔ تاہم، اسرائیلی میڈیا نے ایسی تصاویر اور ویڈیوز شائع کیں جن میں "گریٹر تل ابیب” میں میزائلوں کے انٹرسیپٹر گرنے سے ہونے والے نقصان کی نشاندہی کی گئی ہے۔