(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے بعد یمن میں حماس کے نمائندے نے یمن کے سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن سے ملاقات میں مقبوضہ فلسطین کی غیر مشروط حمایت پر یمنی عوام اور حکومت سے اظہا رتشکر کرتےہوئے کہا ہے کہ ہم یمن میں اخوت اور سکون محسوس کرتے ہیں اور اس سے فلسطین اور مسجد اقصی سے یمنی عوام کی محبت کی نشاندہی ہوتی ہے۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے یمن میں قائم مقام مندوب معاذ ابو شمالہ نے یمن کے شہر صنعا میں یمن کے سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران انھوں نے یمنی قیادت کو حماس کی جانب سے مبارکباد پہنچاتے ہوئے کہا کہ "تمام علامات تصدیق کرتی ہیں ہیں مقبوضہ فلسطین آزادی کی جانب گامزن ہے اور بہت جلد صیہونی پنجوں سے آزاد ہوگا۔
ملاقات میں محمد علی الحوثی نے کہا کہ یمن کی مقبول جماعت انصار اللہ موومنٹ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی کی جانب سے یمنی عوام کے فلسطینی مقاصد کی حمایت کے عزم کے اعادہ کیا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کا تحفظ سب سے اہم مسئلہ ہے اور فلسطینی قوم اور اس کے وقار کے دفاع میں پہلا قدم ہے۔
ملاقات کے اختتام پر ابو شمالا نے فلسطینی عوام کی حمایت میں ان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے الحوثی کو حماس کا اعزازی ایوارڈ دیا۔
واضح رہے کہ یہ ملاقات یمن کی تحریک انصار اللہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کو صیہونی پنجوں سے آزادی دلانے کیلئے مسلم ممالک کے رہنماؤں کو مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے کی تجویز کے بعد منعقد ہوئی ہے۔