(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی صہیونی آبادکاروں نے یہودی مذہبی تہوار کی آڑ میں اسرائیلی فوج کے حفاظتی حصار میں فلسطینیوں پر حملے کئے اور اشتعال انگیز نعرے بازی کی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز غیر قانونی صہیونی ریاست میں یہودیوں کا مذہبی تہوار ” عید سائبان ” کا چھٹا اور آخری روز منایاگیا اس دوران صہیونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کے حفاظتی حصار میں مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع سلوان شہر پردھاوا بولا اور اسلام اور عرب مغالف اشتعال انگیز نعرے بازی کرتے ہوئے فلسطینیوں کی املاک کو نقصان پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فوج کی کارروائیاں، متعدد فلسطینی گرفتار
دوسری جانب صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے وسطی شہر رام اللہ کے مشرق میں دیر جریر گاؤں پر بھی دھاوا بولا اور اس کے مضافات میں فلسطینیوں کے زیر تعمیر مکان کا معائنہ کیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے معائنہ کی یہ کارروائی اس وقت کی جاتی ہے جب کسی فلسطینی کو اس کے گھر کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔