• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 23 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

گلگت میں عالمی یومِ القدس کی عظیم الشان ریلی، فلسطین سے اظہارِ یکجہتی

شرکاء نے فلسطینی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ مقررین نے امتِ مسلمہ کے اتحاد اور مسجدِ اقصیٰ کی آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

ہفتہ 14-03-2026
in خاص خبریں, یوم القدس
0
گلگت میں عالمی یومِ القدس کی عظیم الشان ریلی، فلسطین سے اظہارِ یکجہتی
0
SHARES
1
VIEWS

گلگت(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جمعۃ الوداع کے موقع پر عالمی یومِ القدس کے حوالے سے پاکستان کے شہر گلگت میں بھی عظیم الشان آزادیٔ القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آقائے سید راحت حسین الحسینی کی سرپرستی میں نکالی جانے والی یہ ریلی مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت سے برآمد ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کیپٹن ضمیر عباس چوک پہنچی، جہاں ایک بڑے عوامی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی۔

ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی آزادی اور مسجدِ اقصیٰ کے تحفظ کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔

اجتماع سے اہلِ سنت والجماعت اور جماعتِ اسلامی گلگت کے امیر سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں اور امتِ مسلمہ پر لازم ہے کہ وہ ان کی حمایت میں متحد ہو کر آواز بلند کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ القدس کا مقصد دنیا بھر میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا اور قبلۂ اول مسجدِ اقصیٰ کی آزادی کے لیے جدوجہد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

اجتماع میں رہبرِ معظم سید علی خامنہ‌ای سے منسوب حالیہ واقعات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار بھی کیا گیا، جبکہ قیادت کے تسلسل اور اتحادِ امت کے عزم کے تحت مصطفیٰ خامنہ‌ای کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ ریلی کے اختتام پر فلسطین کی آزادی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور مظلوم فلسطینی عوام کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Tags: #FreePalestineAlQudsDayAntiIsraelProtestsAqsaMosqueGilgitGlobalQudsDayMuslimUnityPakistanForPalestinePalestineSolidarityYoumAlQuds
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.