• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 19 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں پر شدید عالمی تشویش

مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری الحاق کے منصوبے کو بین الاقوامی برادری نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

بدھ 18-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
خاتون صحافی سمیت 51 فلسطینی قیدیوں کی انتظامی حراست میں توسیع
0
SHARES
13
VIEWS

رپورٹ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ایک اجتماعی عالمی موقف اختیار کرتے ہوئے 80 ممالک اور تنظیموں نے ان یک طرفہ اسرائیلی فیصلوں اور اقدامات کی شدید مذمت کی ہے جن کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیل کی غیر قانونی موجودگی کو وسعت دینا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ریاستِ فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے دستخط کنندہ ممالک اور تنظیموں کی جانب سے ایک بیان پڑھ کر سنایا۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ فیصلے بین الاقوامی قانون کے تحت قابض اسرائیل کی ذمہ داریوں کے منافی ہیں اور انہیں فوری طور پر واپس لیا جانا چاہیے، ساتھ ہی کسی بھی قسم کے الحاق کی قطعی مخالفت کا اظہار کیا گیا۔

بیان میں سنہ 1967ء سے مقبوضہ فلسطینی اراضی بشمول مشرقی بیت المقدس کی آبادیاتی ساخت، تشخص اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کے تمام اقدامات کو مکمل طور پر مسترد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

بیان میں اس امر کی نشاندہی کی گئی کہ یہ پالیسیاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو سبوتاژ کرتی ہیں۔ یہ اقدامات جامع منصوبے کے برعکس ہیں اور تنازعے کے خاتمے کے لیے کسی بھی امن معاہدے کے امکانات کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

ممالک اور تنظیموں نے "اعلانِ نیویارک” کے مطابق اپنے اس عزم کی تاکید کی کہ وہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور 19 جولائی سنہ 2024ء کو عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری کردہ مشاورتی رائے کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کریں گے۔ یہ اقدامات فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت، مقبوضہ فلسطینی اراضی بشمول مشرقی بیت المقدس میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کی پالیسی کے تدارک اور جبری بے دخلی و الحاق کی پالیسیوں اور دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کیے جائیں گے۔

بیان کے آخر میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایک منصفانہ اور دیرپا امن کا حصول اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور میڈرڈ ریفرنسز بشمول "زمین کے بدلے امن” کے اصول اور عرب امن اقدام کی بنیاد پر ہی ممکن ہے۔ اس کے لیے سنہ 1967ء سے جاری اسرائیلی قبضے کا خاتمہ اور دو ریاستی حل پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔

Tags: international condemnationIsrael actionsMiddle East PoliticspalestineWest Bank news
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.