(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف جنرل ہرزی ہیلیوی نے بھی کہا ہے کہ لبنانی سرحد پر "آنے والے مہینوں میں” جنگ کا امکان "ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ ہو گیا ہے۔”
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیردفاع یوو گیلنٹ نے کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج جنوبی لبنان کی سرحد پر "بہت جلد آگے بڑھے گی”، جہاں قابض فوج حزب اللہ کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر بمباری کا تبادلہ کررہی ہے ۔
گیلنٹ نے غزہ کی سرحد کے قریب تعینات فوجیوں کو مطلع کیا کہ وہ علاقہ چھوڑ کر شمال کی طرف بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ دیکھ رہے ہیں لبنانی سرحد پر صورتحال قابو سے باہر ہونے کے قریب ہے اس لئے "وہ بہت جلد حرکت میں آئیں گے اس لیے شمال میں فورسز کو مزید تقویت دی جائے گی،”
واضح رہے کہ گذشتہ اکتوبر میں غزہ پر اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے، جنوبی لبنان اور شمالی مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے درمیان سرحد پر روزانہ کی بنیاد پر، اسرائیلی قابض فوج اور حزب اللہ کے درمیان بمباری کا تبادلہ ہوتا رہا ہے، جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہےلبنانی حزب اللہ فلسطینی مزاحمت کی حمایت اور مدد کے لئے صیہونی ریاست کی اسرائیل کی سرحد کے قریب منتقل ہو رہی ہے۔
اس سے قبل صیہونی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف جنرل ہرزی ہیلیوی نے بھی کہا ہے کہ لبنانی سرحد پر "آنے والے مہینوں میں” جنگ کا امکان "ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ ہو گیا ہے۔”
دو روز قبل حزب اللہ نے جنوبی لبنان کی سرحد کے قریب اسرائیلی قابض فوج کے ٹھکانوں پر فلق 1 میزائل کے ذریعے دس حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
"ایجنسی فرانس پریس کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے لبنان میں 200 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق 15 افراد ہلاک ہوئے جن میں نو فوجی اور چھ شہری شامل ہیں۔