• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 23 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کی وحشیانہ کارروائی، شہری زخمی، بنیادی راستے بند

9 فلسطینی زخمی اور متعدد املاک جل گئیں، اہم راستے بند ہو گئے۔

پیر 23-03-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کی وحشیانہ کارروائی، شہری زخمی، بنیادی راستے بند
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں غاصب صہیونی آباد کاروں کی منظم سفاکیت اور حملوں میں شدید اضافہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی اور ان کی املاک کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ ان حملوں کے دوران آباد کاروں نے قابض اسرائیل کی فوج کی سرپرستی میں اہم اور ذیلی شاہراہوں کو بند کر کے فلسطینی شہریوں کی نقل و حرکت مکمل طور پر معطل کر دی۔

نابلس کے مشرقی علاقے میں واقع گاؤں دير الحطب پر آباد کاروں کے وحشیانہ حملے کے دوران نو فلسطینی زخمی ہو گئے۔ ریڈ کریسنٹ (ہلالِ احمر) کے مطابق زخمیوں میں ایک 45 سالہ شہری بھی شامل ہے جس کے پیر میں گولی لگی۔ دیگر زخمیوں میں سے چھ افراد آباد کاروں کے تشدد کا شکار ہوئے جبکہ ایک شہری دم گھٹنے اور ایک شخص کولہے کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث زخمی ہوا۔

اس مجرمانہ کارروائی کے دوران غاصب آباد کاروں نے گاؤں کے گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی جس پر بعد ازاں فائر بریگیڈ کے عملے نے بمشکل قابو پایا۔

رام اللہ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب مسلح آباد کاروں نے برقہ گاؤں پر دھاوا بولا اور ایک طبی مرکز (ہیلتھ کلینک) اور تجارتی ٹرک کو نذرِ آتش کر دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ قابض اسرائیل کی افواج کی براہ راست حفاظت میں کیا گیا جس سے مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسی دوران آباد کاروں نے رام اللہ اور البیرہ گورنری کے گردونواح میں متعدد سڑکیں بند کر دیں۔ انتہا پسندوں نے کراملو چوک پر جمع ہو کر اسے مکمل طور پر مسدود کر دیا جبکہ طیبہ کراملو گیٹ اور شیلو بستی کے قریب بھی جتھوں کی صورت میں اکٹھے ہو کر اشتعال انگیزی کی۔

رام اللہ کے مغرب میں واقع عین ایوب روڈ اور طیبہ سے اریحا جانے والی شاہراہ کو بھی پتھر رکھ کر بند کر دیا گیا جس سے فلسطینیوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی۔

بیت لحم میں آباد کاروں نے مغربی دیہی علاقے کے داخلی راستے بالخصوص عقبہ حسنہ کے مقام پر گھیراؤ کیا جو کہ نحالین اور بتیر کے قصبوں سمیت حوسان اور وادی فوکین کے دیہاتوں کا مرکزی راستہ ہے۔ یہاں فلسطینی گاڑیوں پر حملوں کی کوششیں کی گئیں اور شہریوں کو ہراساں کیا گیا۔

نابلس کے جنوب میں واقع قصبے بیتا میں بھی غاصبوں نے ایک گھر کی دیوار گرا دی اور جبل العرمہ کے علاقے میں ایک 47 سالہ فلسطینی شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ آباد کاروں نے جبل صبیح کے علاقے میں یتماوی خاندان کے گھر کی دیوار بھی مسمار کر دی۔

آباد کاروں کے یہ منظم حملے اور شاہراہوں کی بندش قابض اسرائیل کی افواج کی مکمل پشت پناہی میں کیے جا رہے ہیں جس کا مقصد فلسطینیوں کی زندگیوں کو اجیرن بنانا اور انہیں ان کے گھروں اور جائے عمل تک پہنچنے سے روک کر ان کی نسل کشی کے عمل کو تقویت دینا ہے۔

Tags: arson attacksblocked roadsIsraeli SettlersMiddle East ConflictPalestinian InjuriesPalestinian ResistanceWest Bank news
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.