• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 11 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے جارحانہ چھاپے، متعدد فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں وسیع کریک ڈاؤن کارروائیاں کیں اور درجنوں فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

بدھ 10-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے جارحانہ چھاپے، متعدد فلسطینی گرفتار
0
SHARES
25
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح غرب اردن کے مختلف علاقوں میں سفاکانہ دھاووں اور گرفتاریوں کی بڑی مہم چلائی جس کے دوران شہریوں پر تشدد، ہراسانی اور گھروں کی اندھادھند تلاشی کی کارروائیاں شامل تھیں۔

نابلس میں قابض اسرائیلی فوج نے راس العین کے علاقے پر دھاوا بول کر کئی گھنٹوں تک گھر گھر تلاشی لی، جس دوران آنسو گیس کے گولے پھینکے گئے اور سترہ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

حراست میں لیے گئے شہریوں کی شناخت حسن الصفدی، براء دویقات، فضل دویقات، حامد ابو سلیم، موسى المدفع، صدقی العقاد، حسن تفاحہ، سیعد بلال، عمر ابو شلال، عمر جبرینی، معاذ عاشور، نضال ابو رمیلہ، ایوب دویقات، عبد الرحمن عکوبہ، احمد دویقات، بسام البسطامی اور بشار الزغلول کےناموں سے کی گئی ہے۔

بدھ ہی کے روز قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی مشرقی بیت لحم کے قصبے تقوع میں بھی دھاوا بول کر ایک فلسطینی شہری کو گرفتار کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے خلیل عماد خلیل العمور، عمر تیس برس، کو اس کے گھر پر یلغار کے بعد گرفتار کیا۔

طولکرم میں مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے ضاحیہ ارتاح میں گھر پر دھاوا بول کر اسیرِ محرر قسام ریاض محمد بدیر، عمر چھتیس برس، کو گرفتار کر لیا۔

اسی طرح قابض اسرائیل کی گرفتاریوں کی مہم اسیرِ محرر محمد العارضہ تک بھی جا پہنچی جو صفقة طوفان الاحرار میں رہا ہوئے تھے۔ انہیں جنین کے جنوب مغرب میں واقع قصبہ عرابہ میں گھر پر یلغار کے دوران گرفتار کیا گیا۔

سلواد قصبے شمال مشرق رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوج نے کم از کم چوبیس فلسطینیوں کو گرفتار کیا جن میں شیخ بسام حماد، نائل نمر، جلال النجار، مالک النجار، محمد حبش، عماد حبش، بلال عبد المقصود، خالد النجار، ایمن مرعی، سائد داهس، شیخ خلیل، عمرو حامد، اسلام عائد، محمود داود شامل ہیں۔

اسی فہرست میں ربحي خزانہ، مالک سیاغہ، ابراہیم السراج، موسى النجار، لؤی فارس، عبد الغنی فارس، محمد عصام، موسى احمد حامد، فرید فارہ، علی عصام سیاغہ کے نام بھی شامل ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غرب اردن کے شہر سلفیت سے بھی کم از کم دس فلسطینیوں کو گرفتار کیا جبکہ دير جرير شمال رام اللہ میں دھاوے کے دوران اسیرِ محرر بہاء شجاعیہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

غرب اردن کے مختلف علاقوں میں قابض فوج کی یلغار کا سلسلہ بدستور جاری رہا جن میں ترمسعیا شمالی رام اللہ، بیت امر شمال الخلیل، یطا جنوبی علاقے کے ساتھ ساتھ اریحا اور قلقیلیہ کی شہر بھی شامل رہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.