• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 19 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کی جارحیت، زرعی وسائل پر حملہ، ہزاروں زیتون کے درخت متاثر

قابض اسرائیلی فوج اور آبادکاروں نے فلسطینی زمینوں پر زیتون کے تین ہزار سے زائد پھل دار درخت کاٹ ڈالے

جمعہ 19-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
اسرائیل کی جارحیت، زرعی وسائل پر حملہ، ہزاروں زیتون کے درخت متاثر
0
SHARES
1
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

فلسطینی وزارت زراعت نے رپورٹ کیا ہے کہ قابض اسرائیل اور بستیوں کے آبادکاروں کی جارحیت کے نتیجے میں 3,413 درخت تباہ ہوئے، جن میں اکثریت زیتون کے درختوں کی ہے، یہ تباہی غرب اردن کے مختلف علاقوں میں 11 سے 18 دسمبر تک پیش آنے والے حملوں کے دوران ہوئی۔

وزارت زراعت نے اپنے سرکاری فیس بک صفحے پر جاری رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ ہفتے جارحیت کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا، جس نے فلسطینی زرعی شعبے کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت زراعت کے عملے نے ہزاروں درختوں کو نقصان پہنچتے دیکھا، رام اللہ و نابلس میں سب سے زیادہ نقصانات ریکارڈ کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں زرعی اراضی کی کھدائی، درختوں کی جڑیں اکھاڑنا، سینکڑوں میٹر آبپاشی کے نظام کی تباہی، بھیڑوں کا قتل اور چوری، چارہ تلف کرنا اور پولٹری فارموں کو نقصان پہنچانا شامل تھا۔

رپورٹ کے مطابق، مذکورہ مدت کے دوران نقصانات کی مجموعی مالیت دوکروڑ پچاس لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

وزارت زراعت نے زور دیا کہ قابض اسرائیل زمین پر قبضہ کرنے، انہدام کے نوٹس جاری کرنے اور کسانوں کو زیتون کے درخت خود اکھاڑنے پر مجبور کرنے کی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ فلسطینیوں پر نفسیاتی اور اخلاقی دباؤ ڈال کر ان کی مزاحمت اور صمود کو توڑا جا سکے۔ زیتون کا درخت خاص طور پر فلسطینی شناخت اور استقامت کی علامت ہے، اور قابض اسرائیل اسے براہِ راست نشانہ بنا رہا ہے۔

گذشتہ رپورٹ میں فلسطینی کمیٹی برائے انسداد آبادکاری نے بتایاتھا کہ قابض اسرائیل نے نومبر سنہ 2025ء میں تقریباً 2800 دونم فلسطینی اراضی پر قبضہ کر لیا، جس میں زمین پر قبضہ، اسمتلاک کے احکام اور "ریاستی زمین” کے نام پر حدود میں تبدیلی کے احکام شامل ہیں۔

کمیٹی کے مطابق سنہ 2025ء کے آغاز سے قابض اسرائیل نے مجموعی طور پر 53 احکام جاری کیے، جنہیں زمینوں پر فوجی مقاصد کے لیے قبضہ کرنے کی وجہ بنایا گیا اور یہ واضح اشارہ ہے کہ قابض اسرائیل فلسطینی زمینوں پر کنٹرول کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہا ہے۔

Tags: AgricultureConflictNewsHumanRightsIsraeliOccupationMiddleEastOliveTreespalestinePalestinianFarmersSettlerViolencewestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.