• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 21 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مقبوضہ مغربی کنارے و بیت المقدس میں 48 گھنٹوں میں 22 مزاحمتی کارروائیاں

مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران فلسطینی مزاحمت نے مجموعی طور پر 22 کارروائیاں انجام دیں۔

جمعرات 19-02-2026
in حماس, خاص خبریں, مزاحمت
0
مقبوضہ مغربی کنارے و بیت المقدس میں 48 گھنٹوں میں 22 مزاحمتی کارروائیاں
0
SHARES
6
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مزاحمت کی 22 کارروائیاں ریکارڈ کیں جن میں قابض فوج کے ساتھ تصادم، پتھراؤ، آباد کاروں کے حملوں کا مقابلہ، رات کا احتجاج، آتش بازی کا استعمال اور قلقيليہ میں ایک بڑے مظاہرے کا اہتمام شامل ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج کے دھاووں کے بعد شعفاط پناہ گزین کیمپ اور قلنديا پناہ گزین کیمپ میں شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے دوران نوجوانوں نے قابض دشمن پر جم کر پتھراؤ کیا۔

رام اللہ میں عین یبرود، القرنہ اور المغیر کے قصبوں میں تصادم کے واقعات پیش آئے جہاں فلسطینیوں نے قابض آباد کاروں کے حملوں کا جرات مندی سے مقابلہ کیا جبکہ ترمسعیا میں بھی قابض فوج سے جھڑپیں اور پتھراؤ کیا گیا۔

جنین میں السیلہ الحارثیہ کے مقام پر فلسطینی نوجوانوں اور قابض اسرائیلی افواج کے درمیان سخت تصادم ہوا جس میں نوجوانوں نے قابض دشمن پر پتھراؤ کیا۔

نابلس میں بئر قوزا کے مقام پر قابض دشمن سے جھڑپیں ہوئیں اور آباد کاروں کے حملوں کو ناکام بنایا گیا جبکہ راس العین کے علاقے میں تصادم کے ساتھ ساتھ شبانہ احتجاج اور آتش بازی کا استعمال کیا گیا۔ اسی طرح عقربا اور سالم کے قصبوں میں بھی تصادم اور پتھراؤ کے واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

قلقيليہ میں شہر کے شمالی داخلی راستے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ بیت لحم کے قصبہ الخضر میں قابض فوج کے ساتھ تصادم اور پتھراؤ کے واقعات پیش آئے۔

الخلیل میں دورا، العروب پناہ گزین کیمپ اور بیت امر قصبہ میں قابض دشمن کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں قابض فوج پر پتھراؤ کیا گیا۔

فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیل کے جاری جنگی جرائم اور سفاکیت کے ردعمل میں مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینی مزاحمتی سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے۔

گذشتہ جنوری کے مہینے کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قابض اسرائیل اور اس کے آباد کاروں کے خلاف 397 معیاری اور عوامی مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں جن میں 13 اسرائیلی زخمی ہوئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض دشمن اور اس کے آباد کاروں کو نشانہ بنانے اور مزاحمت و تصادم میں شدت لانے کے لیے وسیع پیمانے پر فلسطینی اپیلیں کی جا رہی ہیں۔

Tags: ArmedOperationsConflictZonesIsraeliOccupationjerusalemPalestinianCiviliansPalestinianResistancePalestinianStruggleResistanceActionswestbankWestBankViolence
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.