• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 3 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کی دہشت گردی جاری

فلسطینی شہری بدستور حملوں، گرفتاریوں اور جائیداد پر قبضے کا سامنا کر رہے ہیں۔

ہفتہ 10-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کی دہشت گردی جاری
0
SHARES
8
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارےکے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیلی فو ج اور صہیونی آبادکاروں نے اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھیں جن میں چھاپے، آبادکاروں کے حملے اور فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں شامل رہیں۔

الخلیل کے شمال میں قابض اسرائیل کی فورسز نے بلدہ سعیر کے واد خنیس علاقے پر دھاوا بول دیا۔ فورسز نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے جبکہ صہیونی آبادکاروں نے فوجی تحفظ میں مقبرہ الرأس کے علاقے میں کھلی غنڈہ گردی کی۔

نابلس کے شمال مغرب میں قابض اسرائیل کی فورسز نے بلدہ بزاریا پر چھاپہ مارا۔ اسی دوران بلدہ برقة میں فلسطینی نوجوانوں اور قابض فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جہاں قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

نابلس کے جنوب مشرق میں صہیونی آبادکاروں نے گاؤں جالود کے سکول کی دیواروں پر اشتعال انگیز اور نفرت آمیز نعرے تحریر کیے۔ ادھر رام اللہ کے شمال میں واقع گاؤں عطارہ میں آبادکاروں نے ابو رجیلہ خاندان پر حملہ کر دیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ تمام حملے قابض اسرائیل کی اس منظم پالیسی کا حصہ ہیں جس کا مقصد فلسطینی عوام کو ہراساں کرنا، ان کی زمینوں پر قبضہ مضبوط کرنا اور مغربی کنارے میں صہیونی تسلط کو گہرا کرنا ہے۔

Tags: ArmedConflictHumanRightsIsraeliAggressionIsraeliOccupationPalestinianCiviliansSettlerViolencewestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.