• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 3 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

سلفیت کے جنوب میں فرخہ پر مسلح آبادکاروں کا حملہ

مقامی فلسطینی شہریوں نے فوراً حفاظتی اقدامات اور مدد طلب کی۔

ہفتہ 03-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
سلفیت کے جنوب میں فرخہ پر مسلح آبادکاروں کا حملہ
0
SHARES
4
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے میں سلفیت کے جنوب مغرب میں واقع گاؤں فرخہ جمعہ کی شام قابض اسرائیلی آبادکاروں کی مسلح یلغار کا نشانہ بنا، جہاں پچاس سے زائد آبادکاروں نے گاؤں کے شمالی حصے پر حملہ کیا۔

فرخہ کی دیہی کونسل کے سربراہ مصطفیٰ حماد نے بتایا کہ آبادکاروں کے گروہوں نے شہریوں کے گھروں کے اطراف دھاوا بول دیا اور گاؤں کے نوجوانوں پر براہ راست فائرنگ کی، جس کے باعث آبادی میں شدید خوف اور بے چینی پھیل گئی۔

اس حملے کے بعد گاؤں کے باشندے گھروں سے نکل آئے اور دراندازی کا مقابلہ کرنے کے لیے جمع ہو گئے، جبکہ آبادکار مسلسل گھروں اور ان کے گرد و نواح پر گولیاں برساتے رہے۔

اسی تناظر میں قابض اسرائیلی افواج نے دن کے اوائل میں بیت لحم شہر کے جنوب میں واقع بلدہ بیت فجار پر بھی دھاوا بولا، جہاں مختلف علاقوں میں زہریلی گیس اور صوتی بم داغے گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز نے مغربی داخلی راستے، الدیریہ کے علاقے اور وادی الرقم میں پوزیشنیں سنبھالیں اور شدید شیلنگ کی، تاہم گھروں پر چھاپوں یا گرفتاریوں کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

مغربی کنارے کے وسیع علاقوں میں غزہ پر قابض اسرائیل کی نسل کش جنگ کے آغاز کے بعد سے آبادکاروں کے حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یہ حملے اکثر مسلح آبادکار تنظیموں کی منظم کارروائیوں کے ساتھ ہوتے ہیں جنہیں قابض اسرائیلی افواج کی براہ راست سرپرستی حاصل ہوتی ہے، جس سے فلسطینی شہریوں کی زندگیاں مزید خطرے میں پڑ چکی ہیں۔

فلسطینی مرکزی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جو وزارت صحت کے حوالے سے جاری کیے گئے، غزہ پر جنگ کے آغاز یعنی اکتوبر سنہ 2023ء سے اب تک مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی افواج اور آبادکاروں کے حملوں کے نتیجے میں 1102 فلسطینی شہید اور 9034 زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags: ArmedSettlersFarahIsraelPalestineConflictPalestinianCiviliansSettlerViolencewestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.