• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 14 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ایک ہفتے میں مغربی کنارے میں قابض فوج و آبادکاروں کی 1000 سے زائد کارروائیاں

ایک ہفتے کے دوران مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور قصبوں میں قابض فوج اور آبادکاروں نے 1000 سے زائد چھاپے، گرفتاری اور حملے کیے۔

ہفتہ 14-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
ایک ہفتے میں مغربی کنارے میں قابض فوج و آبادکاروں کی 1000 سے زائد کارروائیاں
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین انفارمیشن سینٹر (معطی) نے 6 فروری سے 12 فروری 2026ء تک کی مدت کے دوران مقبوضہ مغربی کنارہ کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیل کی افواج اور وحشی آبادکاروں کی جانب سے کی جانے والی 1197 سے زائد سنگین خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دی ہے۔

ان زیادتیوں میں نہتے شہریوں پر حملے، گھروں پر چھاپے اور نقل و حرکت پر سخت پابندیاں شامل ہیں، جو فلسطینی سرزمین پر غاصبانہ تسلط جمانے اور مقامی آبادی پر دباؤ بڑھانے کی صہیونی پالیسیوں کا تسلسل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ اور مختلف حملوں کے نتیجے میں 57 فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ 158 شہریوں کو قابض اسرائیل نے بلاجواز حراست میں لے کر عقوبت خانوں کی نذر کر دیا، اس کے علاوہ 50 افراد کو ان کے اپنے علاقوں سے جبراً بے دخل کر دیا گیا۔

قابض اسرائیل کی افواج نے اس ایک ہفتے میں 255 بار بستیوں اور شہروں میں دراندازی کی، جس کے دوران 40 گھروں اور نجی املاک کو مسمار و تباہ کر دیا گیا، جبکہ فوجی چوکیوں پر 200 بار تذلیل آمیز پابندیاں لگائی گئیں اور 47 اہم علاقوں و شاہراہوں کو بند کیا گیا۔

صہیونی سفاکیت کا سلسلہ یہیں نہیں رکا، بلکہ رپورٹ میں فائرنگ کے 71 واقعات اور آبادکاروں کے 74 حملوں سمیت آبادکاری کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مزید برآں 215 گھروں پر چھاپے مارے گئے، مذہبی مقامات و مقدسات کی 8 بار بے حرمتی کی گئی، املاک پر قبضے اور توڑ پھوڑ کے 20 واقعات پیش آئے جبکہ تعلیم اور طبی عملے کے خلاف بھی 2 بار سنگین زیادتیاں کی گئیں۔

Tags: israelIsraeliForcesMiddleEastConflictMilitaryRaidsOccupationPalestinianCasualtiesPalestinianRightsSettlerViolencewestbankWestBankAttacks
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.