• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینیوں سے متعلق صہیونی وزیر کے نفرت انگیز بیان پر امریکہ اپنا کردار ادا کرے ،جی سی سی

امریکی محکمہ خارجہ نے صہیونی وزیر خزانہ سموٹریچ کے بیان کونہ صرف غلط بلکہ انتہائی تشویش ناک اور خطرناک قراردیاہے۔

پیر 27-03-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
فلسطینیوں سے متعلق صہیونی وزیر کے نفرت انگیز بیان پر امریکہ اپنا کردار ادا کرے ،جی سی سی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جی سی سی نے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن کو لکھے گئے خط میں واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کو نشانہ بنانے والے تمام اقدامات اور بیانات کا جواب دینے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔

چھے رکن ممالک پرمشتمل خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے وزرائے خارجہ نے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن کوایک خط لکھا ہے جس میں جس میں صہیونی ریاست کے شدت پسند وزیرخزانہ کے متنازع بیان کی مذمت کی ہے جس میں انھوں نے فلسطینی عوام کے وجود سے ہی انکار کیا تھا۔

امریکی وزیرخارجہ کو لکھے گئے خط میں واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کو نشانہ بنانے والے تمام اقدامات اور بیانات کا جواب دینے  اور اسرائیل فلسطین تنازع کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل تک پہنچنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے شدت پسند وزیربرائے خزانہ  بیزلیل سموٹریچ نے اس ماہ کے اوائل میں فرانس کے شہر پیرس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی ایک قوم کے طور پر موجود نہیں ہیں، جس پرعرب ممالک میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے سموٹریچ کے بیان کونہ صرف غلط بلکہ انتہائی تشویش ناک اور خطرناک قراردیاہے۔

Tags: "خلیج تعاون کونسل"اسرائیلیانٹونی بلینکنجی سی سیسموٹریچصہیونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.