• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امریکی سینیٹ میں غزہ کا محاصرہ فوری ختم کرنے کی قرارداد، 28 سینیٹرز کی حمایت

یہ قرارداد ایسے وقت میں پیش کی گئی ہے جب کہ غزہ میں امریکی حمایت یافتہ نسل کشی کو 19 ماہ مکمل ہو چکے ہیں،

جمعہ 16-05-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
امریکی سینیٹ میں غزہ کا محاصرہ فوری ختم کرنے کی قرارداد، 28 سینیٹرز کی حمایت
0
SHARES
9
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر پیٹر وِلش اور سینیٹ کے 28 ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کردہ محاصرہ کو فوری طور پر ختم کرایا جائے۔ یہ مطالبہ جمعرات کے روز جاری کردہ ایک بیان میں سامنے آیا، جس کا مقصد غزہ میں جاری "غیر معمولی انسانی بحران” کو اجاگر کرنا تھا۔

سینیٹر وِلش نے بدھ کو سینیٹ ہال میں خطاب کرتے ہوئے کہا: "غزہ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، اور ہم کسی ایسی پالیسی کو قبول نہیں کر سکتے نہ ہی اس کی حمایت کر سکتے ہیں، جو جان بوجھ کر بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرے — جیسا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی حکومت کر رہی ہے۔”

یہ قرارداد ایسے وقت میں پیش کی گئی ہے جب کہ غزہ میں امریکی حمایت یافتہ نسل کشی کو 19 ماہ مکمل ہو چکے ہیں، اور اس دوران پورے علاقے میں درجنوں قتل عام ہو چکے ہیں۔ قرارداد میں ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر تمام سفارتی ذرائع استعمال کرے تاکہ خوراک اور زندگی بچانے والی امداد پر عائد صیہونی پابندیاں ختم کی جا سکیں، اور غزہ کے شہریوں کی بنیادی انسانی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

سینیٹر وِلش نے مزید کہا:

"میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک ایسی قرارداد پیش کر رہا ہوں جو اس المیے کی طرف توجہ مبذول کراتی ہے کہ غزہ میں بچے فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں، جبکہ ہم یہاں آرام سے بیٹھ کر نام نہاد اہم معاملات پر بحث کر رہے ہیں۔ ہمیں غزہ کے محاصرے اور غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرنی چاہیے۔”

امریکی سینیٹرز کی شدید تشویش

قرارداد میں سینیٹرز نے غزہ میں جاری انسانی بحران، خصوصاً ممکنہ قحط اور بچوں کی اموات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے مطابق، 2 مارچ 2025 سے اب تک غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے تمام راستے بند کر رکھے ہیں، اور کسی بھی قسم کی انسانی امداد غزہ میں داخل نہیں ہو سکی، جس سے علاقہ قحط کی حالت میں داخل ہو چکا ہے۔

173,000 سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی

7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے امریکی حمایت سے بدترین نسل کشی کا آغاز کیا، جس کے نتیجے میں اب تک 173,000 فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے، جب کہ 11,000 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

امریکہ کو تشویش، روبیو کا بیان

اسی دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے غزہ میں بگڑتی انسانی صورتِ حال پر واشنگٹن کی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جمعرات کو غیر قانونی صیہونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے بات چیت کے بعد کہا کہ:

"امریکہ، غزہ کے عوام کی مصیبتوں سے بے پروا نہیں ہے۔”

یہ بیان ترکی کے شہر انطالیہ میں نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں دیا گیا، جہاں انہوں نے اعتراف کیا کہ 2 مارچ کے بعد سے غزہ میں کسی قسم کی امداد نہیں پہنچی۔

Tags: اسرائیلیامریکیڈونلڈ ٹرمپسینیٹسینیٹر پیٹر وِلشصیہونیغزہفلسطینیمحاصرہنسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.