• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امریکہ کا اسرائیل کو 13,000 سے زائد گولہ بارود فراہم کرنے کا انکشاف

امریکی انتظامیہ نے حال ہی میں اس اسلحہ کی ترسیل کی منظوری دی ہے، غزہ میں منصوبہ بندی کی گئی ایک بڑے فوجی آپریشن کے لیے فضائیہ کی تیاری کو بہتر بنانے میں مدد دے گی۔

بدھ 16-04-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
امریکہ کا اسرائیل کو 13,000 سے زائد  گولہ بارود فراہم کرنے کا انکشاف
0
SHARES
17
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)  اسرائیلی ویب سائٹ "واینیٹ” نے انکشاف کیا ہے کہ غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج کو جلد ہی 3000 سے زائد فضائی گولہ بارود اور 10,000 سے زائد اضافی فضائی ہتھیار امریکہ سے موصول ہوں گے، تاکہ اسے غزہ میں نام نہاد "فیصلہ کن کارروائی” کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

ویب سائٹ کے مطابق، امریکی انتظامیہ نے حال ہی میں اس اسلحہ کی ترسیل کی منظوری دی ہے، جو جنوبی کمان کی قیادت میں غزہ کی پٹی میں منصوبہ بندی کی گئی ایک بڑے فوجی آپریشن کے لیے فضائیہ کی تیاری کو بہتر بنانے میں مدد دے گی۔

یہ نئی کھیپ اُن بھاری ہتھیاروں کے علاوہ ہے جنہیں غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے گزشتہ سال امریکہ سے خریدا تھا۔ اگرچہ اس وقت صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے ان ہتھیاروں کی ترسیل روک دی تھی، تاہم حالیہ ہفتوں میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پابندی کو ختم کر دیا۔

فروری 2024 میں امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو 7.41 ارب ڈالر مالیت کی اسلحہ فروشی کی منظوری دے رہا ہے، جس میں گائیڈڈ بم، میزائل، اور متعلقہ ساز و سامان شامل ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کی سیکیورٹی تعاون ایجنسی نے اس معاہدے کی منظوری کانگریس کو بھی پیش کر دی ہے۔

اسلحہ کی ان سودوں کے تحت، غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو درج ذیل اسلحہ فراہم کیا جائے گا:

  • 660 ملین ڈالر مالیت کے "ہیل فائر” میزائل

  • 2,166 AGM-114 ہیل فائر بم

  • 2,166 GBU-39 بم

  • 13,000 JDAM بم گائیڈنس سسٹمز مختلف وزنوں کے لیے

  • 17,475 FMU-152A/B فیوزز جن کی مجموعی مالیت 6.75 ارب ڈالر کے قریب ہو گی (علیحدہ معاہدے کے تحت)

امکان ہے کہ "ہیل فائر” میزائلوں کی فراہمی 2028 میں شروع ہو گی، جبکہ دیگر گولہ بارود رواں سال ہی غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو ملنا شروع ہو جائے گا۔

Tags: اسرائیلیامریکہصیہونیفضائیفلسطینیگولہ بارودہتھیار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.