(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اردن کے ایوان زیریں کے نمائندگان نےاسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اسرائیل کو لگام دے اوراسرائیل کو پابند کرے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی پاسداری کرے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اردن کی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج کے ہاتھوں پانچ فلسطینیوں کے قتل کو گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور فلسطینیوں کے نمائندہ سیاسی اور قومی دھڑوں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں تاکہ فلسطینی قوم کے حقوق سلب کرنے کی تمام مجرمانہ سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
اردن کے ایوان زیریں کے نمائندگان نےاسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اسرائیل کو لگام دے اوراسرائیل کو پابند کرے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی پاسداری کرے۔
اردنی پارلیمنٹ کی فلسطین کمیٹی کی جانب سے بھی عرب ممالک، علاقائی حکومتوں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے ہاتھوں فلسطینی مسلمانوں اور مسیحیوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی روکیں اور انہیں تحفظ فراہم کریں۔