• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 21 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنوبی لبنان: یونيفل پٹرولنگ پارٹی پر اسرائیلی فائرنگ

لبنان میں قابض ریاست کی یہ کارروائی اقوام متحدہ کی امن کوششوں کے لیے خطرہ ہے۔

جمعرات 11-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
جنوبی لبنان: یونيفل پٹرولنگ پارٹی پر اسرائیلی فائرنگ
0
SHARES
14
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اقوام متحدہ کی امن فوج یونيفل نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ روز جنوبی لبنان کے علاقے سرده کے قریب اس کے اہلکاروں کی پٹرولنگ پارٹی پر قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی۔

یونيفل نے اپنے بیان میں بتایا کہ امن دستوں کے جوان جب گرین لائن کے ساتھ اپنے معمول کے گشت پر تھے تو قابض اسرائیل کے ایک میرکافا ٹینک سے ان پر براہ راست گولیاں چلائی گئیں۔

بیان کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے ایک ہی بار میں دس فائر کے برسٹ امن دستے پر کے اوپر فائر کیے جس کے بعد مزید چار مرتبہ دس دس برسٹ گشت کے قریب فائر کیے گئے۔

یونيفل نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے امن فوج پر یا اس کے آس پاس کسی بھی قسم کا حملہ اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ قرارداد 1701 کو 11 اگست سنہ 2006ء کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس وقت منظور کیا تھا جب قابض اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 34 روزہ جنگ جاری تھی۔ اس قرارداد کا بنیادی مقصد جنگ بندی قائم کرنا اور جنوبی لبنان میں امن و سکیورٹی کو یقینی بنانا تھا۔

اس قرارداد میں مکمل فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔ حزب اللہ سے کہا گیا کہ وہ قابض اسرائیل پر حملے بند کرے اور اس کے بدلے قابض اسرائیل جنوبی لبنان سے اپنی فوج واپس بلائے۔ قرارداد میں یہ بھی شامل تھا کہ لبنان کی سرکاری فوج کو جنوبی علاقوں میں تعینات کیا جائے اور یونيفل کے ساتھ مل کر گرین لائن اور دریائے لیتانی کے درمیان ایک غیر فوجی زون قائم کیا جائے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.