• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 21 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اقوام متحدہ کا انتباہ: فلسطینی خاندانوں کی جبری نقل مکانی جاری

یہودی آباد کاروں کے حملوں اور قابض اسرائیلی اقدامات نے مغربی کنارے میں سینکڑوں فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھروں سے بے دخل کر دیا۔

ہفتہ 21-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
اقوام متحدہ کا انتباہ: فلسطینی خاندانوں کی جبری نقل مکانی جاری
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہاہے کہ مغربی کنارہ میں قابض اسرائیل کے آباد کاروں کے حملوں کے نتیجے میں تقریباً 880 فلسطینی خاندانوں کو جبری طور پر نقل مکانی کرنا پڑی ہے، جن کے افراد کی تعداد 4700 سے زائد بنتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ قابض اسرائیلی افواج اور انتہا پسند آباد کاروں کی جانب سے جاری مسلسل تشدد اور جبر پر مبنی ہتھکنڈوں کے نتیجے میں فلسطینیوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں اور ان کی املاک بڑے پیمانے پر تباہ کی جا رہی ہیں۔

سٹیفن ڈوجارک نے اس جانب توجہ دلائی کہ رواں ماہ کی 3 سے 6 تاریخ کے درمیانی عرصے میں قابض اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد سنہ 2026ء کے آغاز سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد نو ہو چکی ہے، جن میں دو معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ نے اسی مدت کے دوران قابض اسرائیل کے آباد کاروں کی جانب سے کم از کم 86 حملے ریکارڈ کیے، جن کے نتیجے میں 60 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے اور تقریباً 146 افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔

ترجمان نے 19 سالہ نوجوان نصر اللہ ابو صیام کی شہادت کا بھی ذکر کیا، جو کہ امریکی شہریت رکھنے والے فلسطینی تھے اور مغربی کنارہ میں آباد کاروں کے ایک حملے کے دوران جام شہادت نوش کر گئے۔ اسی واقعے میں دیگر تین فلسطینی بھی زخمی ہوئے تھے۔

سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ اس واقعے کے محرکات کی فوری، مکمل اور شفاف تحقیقات کرنے اور اس کے ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Tags: ForcedDisplacementHumanRightsIsraeliSettlersMiddleEastOccupationPalestinianCrisisPalestinianFamiliesUNWarningViolencewestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.