(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ کاکہنا ہے کہ ہم اسرائیلی عدالت کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں تاہم فلسطینیوں کو بے دخل کرنے پر ہماری پوزیشن واضح ہے۔
قابض صیہونی ریاست کی سپریم کورٹ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی علاقے شیخ الجراح سے فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی تجویز پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے سخت ردعمل کا اظہارکرتےہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ فلسطینیوں کی "اسرائیلی” قابض ریاست کے ذریعے مقبوضہ علاقوں میں ان کے گھروں سے زبردستی نقل مکانی کرنے پر مجبور کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی سپریم کورٹ کی جانب سے فلسطینی خاندانوں کی گھروں سے بے گھر ہونے کے فیصلے کے خلاف جمع کرائی گئی درخواست پر فلسطینیوں کی بے دخلی کے فیصلے کوموخر کیا کردیا گیا ہے، اقوام متحدہ اسرائیلی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی منتظرہےجو اس ہفتے کے آخر میں جاری کیا جائے گا تاہم اس حوالے سے ہماری پوزیشن واضح ہے اور ہم اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ۔
انھوں نے بیان میں مزید کہا کہ بین الاقوامی قانون نہ تو بستیوں کی اجازت دیتا ہے اور نہ ہی فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکالنے کی اجازت دیتا ہے۔