• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عرب امارات میں اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نصب

یہ اس بات کی دلیل ہیں کہ یو اے ای میں حساس مقامات کی حفاظت کے لئے مزید سسٹمز کے لیے ایک بڑا معاہدہ ہو سکتا ہے

منگل 01-11-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
عرب امارات میں اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نصب
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سابق صہیونی وزیراعظم نفتالی بینٹ نے فوج کو حکم دیا تھا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی ہر ممکن مدد کے ساتھ، انہیں مستقبل کے حملوں کے خلاف فوری تحفظ فراہم کریں۔

غیرقانونی صہیونی ریاست اسرائیل  کے معروف اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق  متحدہ عرب امارات سے لی گئیں سیٹلائٹ تصاویر میں اس ملک میں صیہونی حکومت کے "باراک” نامی کم از کم دو ایئر ڈیفنس سسٹمز کو نصب دکھایا گیا ہے جومبینہ طورپر ایران سے نام نہاد فضائی دھمکیوں کے مقابلے میں متعدد رینج کے خلاف دفاع کے لیے نصب کیے گئے ہیں۔

شائع رپورٹ کے مطابق، نصب شدہ ایئر ڈیفنس کی بیٹریاں اس بات کی دلیل ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں حساس مقامات کی حفاظت کی غرض سے مزید سسٹمز کے لیے ایک بڑا معاہدہ ہو سکتا ہے جو اس سے پہلے یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے میزائلوں اور ڈرونز کا نشانہ بن چکے ہیں۔

متحدہ عرب امارات یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے خلاف فوجی مہم کا حصہ ہے، جس کے بارے میں مبینہ طور پر دعوی کیا جاتا ہے کہ وہ ایرانی حمایت یافتہ ہے اور حالیہ مہینوں میں کئی بار متحدہ عرب امارات اس کے میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے اس طرح کے حملوں کے خلاف متحدہ عرب امارات کو مدد کی پیش کش کی تھی اور گزشتہ سال ابوظہبی میں میزائل اور ڈرون حملے کے بعد اس حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اسرائیلی فوجی افسران کو حکم دیا تھا کہ وہ متحدہ عرب امارات میں اپنے ہم منصبوں کی ہر ممکن مدد کے ساتھ، انہیں مستقبل کے حملوں کے خلاف فوری تحفظ فراہم کریں۔

Tags: اسرائیلباراکفضائی دفاعی نظاممتحدہ عرب اماراتیو اے ای
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.