• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ پر یمن کے 24 گھنٹوں میں دو سپرسانک میزائلوں کے حملے، فضائی آپریشن معطل

یحیی ساری نے ان حملوں کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور غیر قانونی صیہونی ریاست کی نسل کش پالیسیوں کے خلاف مزاحمت کا پیغام قرار دیا۔

بدھ 14-05-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ پر یمن کے 24 گھنٹوں میں دو سپرسانک میزائلوں کے حملے، فضائی آپریشن معطل
0
SHARES
59
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) یمنی مسلح افواج نے 24 گھنٹوں کے دوران غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے اہم ترین ہوائی اڈے "بن گوریون ایئرپورٹ” پر دو مرتبہ میزائل حملے کیے ہیں۔ یمنی عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ یہ حملے غزہ  پر جاری ظلم، محاصرے اور انسانی بحران کے خلاف ردعمل کے طور پر کیے گئے، اور یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک جارحیت مکمل طور پر ختم نہیں کی جاتی۔

بدھ کے روز یمنی میزائل فورس نے مقبوضہ فلسطین کے شہر یافا کے قریب واقع بن گوریون ہوائی اڈے کو ایک ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا، جو یمنی ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری کے مطابق "اپنے ہدف پر مکمل کامیابی سے جا پہنچا”۔ ان کے بقول، حملے کے نتیجے میں لاکھوں صیہونی باشندے خوف کے عالم میں پناہ گاہوں کی جانب بھاگنے پر مجبور ہوئے اور ایئرپورٹ کی فضائی سرگرمیاں ایک گھنٹے سے زائد وقت کے لیے معطل ہو گئیں۔

اس حملے سے چند گھنٹے قبل بھی یمنی افواج نے ایک اور بیلسٹک میزائل "ذوالفقار” کے ذریعے لود ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، جسے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل میں بن گوریون ایئرپورٹ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

یمنی عسکری ذرائع کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ بن گوریون ایئرپورٹ پر تیسرا حملہ تھا۔ یحیی ساری نے ان حملوں کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور غیر قانونی صیہونی ریاست کی نسل کش پالیسیوں کے خلاف مزاحمت کا پیغام قرار دیا۔

غیر قانونی صیہونی میڈیا کے مطابق، ان حملوں کے بعد ایئرپورٹ پر ٹیک آف اور لینڈنگ کی تمام ہدایات روک دی گئیں۔ دعویٰ کیا گیا کہ ایک میزائل کو روک لیا گیا تھا، تاہم یمنی فورسز کے مطابق تمام میزائل اپنے اہداف پر پہنچے۔

بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے عالمی فضائی کمپنیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی بن گوریون سمیت مقبوضہ فلسطین کے تمام ہوائی اڈوں کے لیے اپنی پروازیں بند کریں، جیسا کہ چند ایئرلائنز نے پہلے ہی ایسا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یمن، غزہ کے محصور شہریوں کو قتل، قحط، جبری نقل مکانی اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کا شکار ہوتے ہوئے دیکھ کر خاموش نہیں بیٹھ سکتا۔ انہوں نے عرب و اسلامی دنیا کے تمام باشعور انسانوں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ دینی، اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر کھڑے ہوں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جب تک غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل غزہ پر حملے بند اور محاصرہ ختم نہیں کرتی، یمنی فوج کی جانب سے عسکری کارروائیاں، فضائی ناکہ بندی اور بحری راستوں پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔

یہ سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی صیہونی ریاست کی جارحیت روز بروز شدت اختیار کر رہی ہے، اور انسانی بحران انتہا کو پہنچ چکا ہے۔ یمن کی جانب سے یہ اقدام عالمی سطح پر فلسطینی کاز کی حمایت کے ایک نئے اور نمایاں مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے۔

Tags: اسرائیلیایئرپورٹبریگیڈیئر جنرلبن گوریونسپر سانگصیہونیغزہفلسطینیمیزائلہائپرسونک بیلسٹک میزائلیحییٰ سارییمن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.