(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) ترکی کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر اٹھایا اور کہا کہ ترکی ان مظلوموں کے حقوق کے لیے ہر قدم پر ساتھ ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کی جاری کردہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے خطاب میں واضح طور پر کہا کہ ترکی مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے حقوق کی آزادی کے لیے اپنی مہم جاری رکھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 75 سالوں سے جاری بھارتی مظالم ختم کرنے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ترکی ہر قدم پر کشمیریوں کے ساتھ ہےجبکہ مقبوضہ فلسطین میں ہم نہتے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے بھی اپنی مہم جاری رکھیں گے۔
جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے افغانستان کے موجودہ حالات کے حوالے سے بھی کہا کہ اس وقت افغانستان کو عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔