(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اپنے اٹھارہ سالہ دور اقتدار میں طیب اردوان ان عالمی رہنماؤں میں پیش پیش رہے ہیں جو مسئلہ فلسطین کےحل کیلئے کوششوں میں نمایا مقام رکھتے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان نے قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے نئے منتخب ہونے والے صدر اسحاق ہرتزوگ کوٹیلی فون کیا اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، دونوں صدور نے توانائی، سیاحت اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا، دونوں ممالک کےدرمیان اعلیٰ سطح پر طویل وقت کے بعد رابطہ ہوا ہے۔
اسرائیلی ہم منصب سے گفتگوکرنے سے پہلے ترک صدر نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ صدر محمود عباس سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور اہم امورپر تبادلہ خیال کیا تھا جس کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکیں۔