• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 11 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی کارروائی میں طولکرم کیمپ کی رہائشی عمارت مکمل طور پر تباہ

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس اور شدید کشیدگی پھیل گئی۔

ہفتہ 11-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
اسرائیلی کارروائی میں طولکرم کیمپ کی رہائشی عمارت مکمل طور پر تباہ
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع طولکرم کیمپ کے اندر ایک رہائشی عمارت کو بم دھماکے سے اڑا دیا، جو اس علاقے میں جاری تازہ ترین جارحیت اور سفاکیت کا ایک نیا موڑ ہے۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ طولکرم شہر اور اس کے مضافات ایک زوردار دھماکے سے لرز اٹھے اور اس کے ساتھ ہی کیمپ کے اندر دھماکے کی جگہ سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔

موصولہ معلومات کے مطابق یہ دھماکہ کیمپ کے اندر حارہ البلاونہ میں ہوا، تاہم قابض اسرائیل کی فوج کے سخت محاصرے اور جائے وقوعہ تک رسائی پر پابندی کے باعث نقصانات کی صحیح حد کے بارے میں درست معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قابض اسرائیل کی جانب سے طولکرم کیمپ کا محاصرہ مسلسل 439 ویں دن بھی جاری ہے، جہاں رہائشیوں کو ان کے ان گھروں میں واپس جانے سے روکا جا رہا ہے جہاں سے انہیں جبراً بے دخل کیا گیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی قابض اسرائیلی افواج نے کیمپ کے اندر متعدد مکانات پر اپنا قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے اور انہیں فوجی چھاؤنیوں اور نشانہ بازوں کے ٹھکانوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جو کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ہر شخص پر براہ راست گولی چلاتے ہیں۔

Tags: home demolitionIsraeli forcesMiddle East ConflictPalestinian campsPalestinian ResistanceTulkarm newsWest Bank Violence
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.