• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ جنگ اور ایران پس منظر میں ٹرمپ کا خلیجی دورہ: ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات

ٹرمپ جنہوں نے ابراہیم معاہدوں کے ذریعے چند عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات بحال کروائے تھے، اب ان معاہدوں کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے خواہاں ہیں

منگل 13-05-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ جنگ اور ایران پس منظر میں ٹرمپ کا خلیجی دورہ: ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک کے چار روزہ دورے کا آغاز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے ساتھ کیا، جہاں اقتصادی معاہدوں کو ترجیح دی گئی جبکہ خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز، بشمول غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جنگ اور ایران کے جوہری پروگرام جیسے حساس موضوعات کو پس منظر میں رکھا گیا۔

ریاض کے الیمامہ پیلس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان توسیعی مذاکرات کا آغاز ہوا، جن میں اعلیٰ سطحی سعودی اور امریکی وفود شریک تھے۔ ٹرمپ کے ہمراہ معروف امریکی کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں، جن میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک، بلیک راک کے لیری فنک، اور سٹی گروپ کی جین فریزر شامل ہیں۔ یہ دورہ امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دوسرا بین الاقوامی دورہ ہے۔

اس دوران سعودی-امریکی سرمایہ کاری فورم کا بھی انعقاد ہوا، جو کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوا۔ فورم میں دونوں ممالک کے درمیان کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔ سعودی عرب نے پہلے ہی آئندہ چار سالوں میں امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے، جبکہ ٹرمپ نے اس رقم کو ایک ٹریلین ڈالر تک بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔

ٹرمپ کے ساتھ وزیر خارجہ، قومی سلامتی کے مشیر اور سیکریٹری دفاع بھی موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر سے زائد کے ہتھیاروں کے معاہدے کی پیشکش کریں گے، جن میں جدید ٹرانسپورٹ طیارے بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق، امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت میں اس بات کا امکان کم ہے کہ ریاض، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کسی پیش رفت پر رضامند ہو۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ میں مستقل جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت اس عمل کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

ٹرمپ، جنہوں نے اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران ابراہیم معاہدوں کے ذریعے چند عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات بحال کروائے تھے، اب ان معاہدوں کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے خواہاں ہیں۔ تاہم موجودہ خطے کی سیاسی صورتحال میں ایسی کوششوں کو محدود پیش رفت کی امید ہے۔

غزہ میں جاری انسانی بحران کے تناظر میں امریکی انتظامیہ، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، تاہم اس دورے میں فوری توجہ کا مرکز اقتصادی شراکت داری اور علاقائی سرمایہ کاری ہے۔

ٹرمپ بدھ کو قطر اور جمعرات کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، جہاں بھی اہم اقتصادی معاہدے زیر بحث آئیں گے۔ ممکنہ طور پر وہ ترک صدر کی دعوت پر انقرہ بھی جا سکتے ہیں تاکہ روس-یوکرین تنازع کے حل کے لیے امن کوششوں میں حصہ لے سکیں۔

Tags: اسرائیلامریکہڈونلڈ ٹرمپسعودی عربغزہفلسطینکنگ عبدالعزیزمحمد بن سلمانمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.