(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات اور بالخصوص دفاع، سلامتی اور توانائی کے شعبوں میں بڑھتا تعاون علاقائی امن واستحکام کے حوالے سے اہم پیش رفت کا باعث بنے گا۔
ترکی کے وزیر دفاع ہولوسی آکار نے اسرائیلی ہم منصب بینی گانٹز کے ساتھ ملاقات کی اور بات چیت کے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ ترکی اور اسرائیل خطے کے اہم کھلاڑی ہیں اور اہم تعلقات کا اشتراک کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج پر فائرنگ کے پانچ حملے
انہوں نے کہا کہ ہم تاریخی اور ثقافتی سطحوں پر اسرائیل کے ساتھ مشترکہ اقدار رکھتے ہیں۔ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات اور بالخصوص دفاع، سلامتی اور توانائی کے شعبوں میں بڑھتا تعاون علاقائی امن واستحکام کے حوالے سے اہم پیش رفت کا باعث بنے گا۔
ترک وزیر دفاع نے تصدیق کی کہ ان کی گانٹز کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے، ہم نے معلومات اور خیالات کا تبادلہ کیا کہ ہم سلامتی اور استحکام کو بڑھانے اور خطے میں تعاون بڑھانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان دفاع، دفاعی صنعت اور فوجی سکیورٹی تعاون کے میدان میں ماضی کا تجربہ اچھا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون اور بات چیت سے کچھ مسائل خاص طور پر مسئلہ فلسطین کے حل میں آسانی ہو گی۔