(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اولمپک مقابلوں میں الجزائر اور ازبکستان کے کھلاڑیوں کا اسرائیلی کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلےسے انکار کے بعدسماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سعودی خاتون کھلاڑی کی اسرائیلی کھلاڑی سے مقابلے کیلئے حوصلہ افزائی کیلئے مہم جاری ہے۔
جاپان کے شہر ٹوکیو میں اولمپکس مقابلوں میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی جوڈو کی خاتون کھلاڑی تھانی القحطانی جمعہ 30 جولائی اسرائیلی کھلاڑی راز ھیشکو کا سامنا کر نے جارہی ہیںجس کیلئے سوشل میڈیا پر تھانی القحطانی سے اظہار یکیجہتی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیےئ بھرپور مہم چلائی جارہی ہے۔
باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ القحطانی کو اولملپکس میں شریک دستے کی جانب سے اسرائیلی مدمقابل سے مقابلے کی خصوصی اجازت دی گئی ہے تاکہ اسرائیل کے مدمقابل سے مقابلے کے انکار کی وجہ سے سعودی عرب کی جوڈو فیڈریشن اورکھلاڑی پر بین الاقوامی اولمپکس کی پابندیاں نہ لگ جائیں۔
سعودی عرب سے 33 کھلاڑیوں کے دستے میں شامل القحطانی 78 کلو وزن کیٹگری کے جوڈو مقابلے میں سعودی عرب کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ اسرائیل کے مدمقابل سے القحطانی کا میچ 32ویں رائونڈ میں شامل ہے۔
گذشتہ روز متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سارا دن تھانی القحطانی کی حمایت میںمختلف ہیش ٹیگز کے ساتھ ہزاروں تائیدی پیغامات فلیش ہوتے رہے جن میں سعودی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ ‘‘اس سے قبل الجزائر سے تعلق رکھنے والے جوڈو کے کھلاڑی فتحی نوران کے اسرائیلی کھلاڑی سے مقابلہ کے انکار پر بین الاقوامی جوڈو فیڈریشن نے فتحی اوران کے کوچ عماربیدی خلف کی رکنت معطل کر دی تھی۔