• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ٹوئٹر کے بعد واٹس ایپ پر بھی فلسطینی صحافیوں کے درجنوں اکاؤنٹ معطل

جمعرات 27-05-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
ٹوئٹر کے بعد واٹس ایپ پر بھی فلسطینی صحافیوں کے درجنوں اکاؤنٹ معطل
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری  کے حقائق کو دنیا کے سامنے پہنچانے کی پاداش میں معروف میسجنگ ایپ "واٹس ایپ” نے درجنوں فلسطینی صحافیوں کے اکاؤنٹس بلاک کردیے۔

غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےفلسطینی صحافی نے بتایاکہ غزہ میں صیہونی دہشتگردی کی کوریج کے دنیا کی معروف صحافتی اداروں سے وابستہ تقریبا100سے زائد فلسطینی صحافیوں کو واٹس ایپ کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں جس میں کہا گیاہے کہ ان کے اکاؤنٹس کو معاشرتی معیار کی خلاف ورزی پر بلاک کردیا گیا ہے۔

غزہ کی پٹی پر تعینات الجزیرہ کے بیوروچیف کا کہنا تھا کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد  3 روز کے لیے بلاک کردیا گیا تھا تاہم اتوار کے روز سلیکون ویلی میں مقیم واٹس ایپ کے ہیڈکوارٹرز میں شکایت درج کیے جانے کے بعد ان کا اکاؤنٹ بحال کردیا گیا۔ ان کے مطابق بحال کیے جانے کے بعد واٹس ایپ ایپلی کیشن سے ان کے تمام پیغامات اور ڈیٹا( بشمول  نمبرز) کو بھی ڈیلیٹ کردیا گیا۔

دوسری جانب اے ایف کی رپورٹ کے مطابق 11روزتک جاری اسرائیل اور غزہ کے لڑائی جھگڑے کے بعد ان کے 2 صحافیوں کے اکاؤنٹس کو بھی واٹس ایپ کی جانب سے بلاک کیا جاچکا ہے۔

ادھر عرب میڈیا کے ’سینٹر آف ڈویلپمنٹ آف سوشل میڈیا‘ کا کہنا ہے کہ  واٹس ایپ اکاؤنٹ کو بلاک کرنا کوئی انوکھا واقعہ نہیں تھا، رواں ماہ ( 6 سے 19 مئی کے دوران) فلسطینوں کے ڈیجیٹل حقوق کی500 سے زائد بار خلاف ورزیوں کے واقعات سامنے آئے ہیں جس کے باعث فلسطینیوں کے اکاؤنٹس کو بلاک کرنا، انٹرنیٹ پر موجود مواد اور ہیش ٹیگز کو حذف کرنا یا چھپانا، پرانے مواد کو ڈیلیٹ کرنا اور انٹرنیٹ ایکٹیویٹی کم یا معطل کرنا شامل ہے۔

Tags: الجزیرہ بیوروچیفانٹرنیٹٹوئٹرحماسصہیونیئزمغزہفلسطینی صحافیمقبوضہ فلسطینواٹس ایپ اکاؤنٹس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.