(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی دہشتگردی کے نتیجے میں 51,000 فلسطینی شہید اور 116,343 زخمی ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 40 فلسطینی شہید اور 73 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق، 18 مارچ 2025 سے اب تک 1,630 فلسطینی شہید اور 4,302 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار غزہ کے اسپتالوں سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات پر مبنی ہیں۔
غزہ میں جاری اس انسانی المیے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے۔ غزہ کے مختلف علاقوں میں اسپتالوں، اسکولوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں بے شمار شہری شہید اور زخمی ہو رہے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جارحیت کا نوٹس لے اور فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔