• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کی بےگھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری: 40 سے زائد فلسطینی زندہ جل گئے سیکڑوں زخمی

شہداء اور زخمیوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی کیمپ میں موجود ہے جبکہ صیہونی افواج کی جانب سے رکاوٹوں اور فائرنگ کے باعث ایمبولینس اور سول ڈیفنس کے عملے کو ان تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے

پیر 27-05-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
صیہونی فوج کی بےگھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری: 40 سے زائد فلسطینی زندہ جل گئے سیکڑوں زخمی

النيران تندلع في خيام للنازحين برفح جنوب قطاع غزة بعد أن استهدفتها غارات إسرائيلية يوم 26 مايو أيار 2024 في صورة مأخوذة من تلفزيون رويترز.

0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بےگھر فلسطینیوں کے خیموں کو صیہونی افواج نے دو ہزار پاؤنڈ وزنی بموں  سے حملہ کیا جس کے نیتجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور خیموں میں آگ لگ گئی۔

اتوار کی شام اسرائیلی قابض فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح کے مغرب میں بے گھر ہونے والے لوگوں کے خیموں کو نشانہ بنا کر ایک نیا ہولناک قتل عام کیا جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ۔

غاصب صیہونی افواج نے رفح کے مغرب میں ایجنسی کی بیرکوں کے قریب بے گھر ہونے والوں  فلسطینیوں کے خیموں  پر بمباری کی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی اور کم سے کم 40 فلسطینی  جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے شہید ہوگئے  جبکہ کم سے کم 109 زخمی ہوگئے ۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہداء اور زخمیوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی کیمپ میں موجود ہے جبکہ صیہونی افواج کی جانب سے رکاوٹوں اور فائرنگ کے باعث ایمبولینس اور سول ڈیفنس کے عملے کو ان تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

واقع کی تفصیلات بتاتے ہوئے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ غاصب صیہونی افواج  کے جنگی طیاروں نے بے گھر افراد کے خیموں پر کم ازکم آٹھ سے زائد میزائلوں سے بمباری کی جس سے آگ بھڑک اٹھی۔دریں اثنا قابض فوج کے طیاروں نے رفح کے مغرب میں کئی مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی  فوج نے  بےگھر فلسطینیوں کے خیموں پر دو ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کا استعمال کیا۔

Tags: اسرائیلیآگبمباریرفحصیہونیغزہفلسطینیوحشیانہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.