(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر فلسطینی وفد نے لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ کا دروہ کیا جہاں ان کا استقبال مرکزی رہنما خرم نواز گنڈا پور نے کیا, ان کے ہمراہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
فلسطینی وفد کی قیادت جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما سید البرکہ کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ مجلس علمائے فلسطین کے صدر شیخ ادیب یاسر جی اور عالمی مہم برائے حق واپسی فلسطین کے سیکرٹری جنرل شیخ یوسف عباس اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم بھی موجودتھے۔
فلسطینی وفد کے اراکین نے گفتگو کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کی حمایت پر منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔
فلسطینی رہنماؤں کاکہنا تھا کہ امت مسلمہ کو فلسطین کی مدد اور حمایت جاری رکھنی چاہئیے۔ آج فلسطین میں صورتحال فلسطینیوں کے حق میں تبدیل ہو رہی ہے۔ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کمزور ہو چکی ہے۔
خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ارض مقدس فلسطین سے وفد ہمارے مرکز میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کاز کی حمایت کرنا ہمارا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے اور ہم ا س میں کوتاہی نہیں کریں گے۔