(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیرقونونی صیہونی ریاست اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاھو کی جماعت کی ایک رکن کے سنگین الزام کے بعد اسرائیل کی سیاسی نظام میں ہلچل مچ گئی ہے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف انگیریز اخبار ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ریاست کی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی قانون ساز اور صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی لیکودپارٹی کی ایک اہم رکن ایم کے ٹالی گوٹلیو نے ایک ایسا بیان دیا ہے جس کے بعد صیہونی ریاست کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔
گوٹلیو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فلسطین میں حالیہ مزاحمتی کارروائیوں جس میں صیہونی آبادکاروں سمیت اسرائیلی فوجی بھی مارے جارہے ہیں پر سخت تشویش کا اظہار کرتےہوئے اسرائیلی فوج اوراندرونی سیکیورٹی کی خفیہ ایجنسی شاباک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں ادارے دہشتگردی کےلئے کام کررہےہیں۔
انھوں نے قومی سلامتی کے وزیراتمار بن گویر کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات اسرائیلی ریاست کی سلامتی کےخلاف ہیں۔