• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

مغربی حکومتوں اور عالمی اداروں کے دوہرے معیار نے دنیا میں امن کے قیام میں رکاوٹ پیدا کی ہے

G20 ممالک کے شرکاء کومقبوضہ کشمیر اور متنازعہ علاقہ میں کانفرنس میں شرکت کا بائیکاٹ کرنا چاہئیے

منگل 23-05-2023
in پاکستان, خاص خبریں
0
مغربی حکومتوں اور عالمی اداروں کے دوہرے معیار نے دنیا میں امن کے قیام میں رکاوٹ پیدا کی ہے
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ کشمیرمیں G20اجلاس میں شرکت کرنے والے مغربی ممالک کی حکومتیں کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی قاتل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مقررین نے کراچی پریس کلب کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی میزبانی میں منعقدہونے والی G20 کانفرنس کے خلاف اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت میں منعقدہ احتجاجی مطاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

احتجاجی مظاہرہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے تعاون سے کیا گیا تھا۔مظاہرے کی قیادت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین بشمول جماعت اسلامی کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو، بشیر سدوزئی،ڈاکٹر صابر ابومریم اور جمشید حسین نے کی۔

مظاہرین سے جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی،کراچی بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری وقار عباسی،معروف سماجی رہنما عبد الوحید یونس، کشمیر کمیٹی کے رہنما سردار آصف سدوزئی، کشمیری رہنما صغیر احمد ایڈوکیٹ، ہندو اسکالر منوج چوہان، مسیحی رہنما یونس مسیح،اور،قاری ادریس سمیت اکرم نقشبندی اور دیگر نے خطاب کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں کشمیری عوام سے یجہتی کے لئے شہر بھر سے سیاسی ومذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی، یوتھ تنظیموں کے اراکین، انسانی حقوق کے نمائندوں سمیت اقلیتی برادری کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

مقررین کاکہنا تھا کہ عالمی برادری اور اداروں کے دوہرے معیار کے سبب دنیا بھر میں امن کا قیام سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ G20 ممالک کے شرکاء کومقبوضہ کشمیر اور متنازعہ علاقہ میں کانفرنس میں شرکت کا بائیکاٹ کرنا چاہئیے تھا۔مقررین نے کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کے عوام ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ تھے اور رہیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ اگر بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کانفرنس کا انعقاد کر کے سمجھتا ہے کہ وہ کشمیر کو ہتھیا لے گا تو ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کے عنوان سے موثر خارجہ پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔ان کاکہنا تھا کہ پچھتر سالوں سے بھارتی ہٹ دھرمی اور ریاستی جبر اور دہشت گردی نے کشمیری عوام کی زندگیاں اجیرن بناکر رکھ دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کی حکومتوں کی متنازعہ علاقہ میں کانفرنس میں شرکت نے مغربی دنیا کے انسانی حقوق اور انصاف سمیت جمہوریت کے نعروں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔اس موقع پر مظاہرین نے کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے امریکہ اسرائیل اور ہندوستان مردہ باد کے نعرے بھی لگائے جبکہ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل سمیت ہندوستانی پرچم اور فاشسٹ مودی کی تصویریں بھی نذر آتش کیں۔

 

 

Tags: G20بھارتیجی 20کشمیرمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.