• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امریکہ میں صیہونی نسل پرستی کے خلاف  بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز

 اس مہم کا آغاز امریکا میں اسرائیلی نسل پرستی کے خاتمے کے لیے ایک تحریک بناناہے جو اسرائیل کو غیر ضروری فنڈز سے روکے گا

جمعرات 08-06-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
امریکہ میں صیہونی نسل پرستی کے خلاف  بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مہم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ مہم تحریک فرینڈز سروس کمیٹی  سے متاثر ہے جس نے جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا یہ مہم ہر طرح کی نسل پرستی کے خلاف ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  امریکی ریاست نیو یارک میں  انسانی حقوق سمیت امریکی کی تقریبا 100 تنظیموں نے  مغربی کنارے اور غزہ پر صیہونی ریاست اسرائیل کے قبضے کو  56 سال مکمل ہونے  کے موقع پر گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نسل پرستی کے خاتمے کے لیے تقریبا 100 امریکی تنظیموں نے "Apartheid-free Society” مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد اسرائیلی نسل پرست ریاست کے لیے امریکی حمایت کو ختم کرنا ہے۔

ادارے کی ویب سائٹ پر جاری  سربراہ کے بیان کے مطابق  اس مہم کا آغاز امریکا میں اسرائیلی نسل پرستی کے خاتمے کے لیے ایک تحریک بناناہے، یہ مہم نسل پرستی کے خلاف تحریک فرینڈز سروس کمیٹی  سے متاثر ہے جس نے جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

بیان میں "اسرائیلی نسل پرستی، فلسطینی سرزمین پر قبضے اور آبادکاری کے استعمار کی کسی بھی حمایت سے دور ہو کر عقیدے اور زندہ ضمیر معاشروں کے اندر نسل پرستی سے پاک معاشروں کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔”انہوں نے فلسطینی عوام اور تمام لوگوں کے لیے آزادی، انصاف اور مساوات کے لیے اور ہر قسم کی نسل پرستی، امتیازی سلوک اور ظلم و ستم کی مخالفت کرنے کے لیے مہم کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ فلسطینی عوام کو کئی دہائیوں سے نسل پرستانہ اور امتیازی قانونی نظاموں کے ذریعے مسلط اسرائیلی آباد کار استعمار اور قبضے، جبری نقل مکانی، محاصرے اور نقل و حرکت پر پابندیوں اور انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔

Tags: اسرائیلامریکہصیہونیغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.